ایک فرد،پانچ ادارےدہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کی فہرست میں شامل

ابوظہبی(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے 2022 کی قرارداد نمبر 13 جاری کی ہے جس میں ایک فرد اور پانچ اداروں کو دہشتگردی کی حمایت کرنے والے افراد اور تنظیموں کی منظور شدہ فہرست (مقامی دہشتگردی کی فہرست) میں شامل کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے دہشتگردی کی مالی معاونت اور اس سے وابستہ سرگرمیوں سے وابستہ نیٹ ورکس کے خاتمے کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔تمام ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان افرا د اور تنظیموں کے ساتھ منسلک یا تجارتی تعلق رکھنے والے افراد یا اداروں کی نگرانی کریں، ان کی نشاندہی کریں اور 24 گھنتے سے کم میں ملک میں نافذ قوانین کے مطابق انکے مالیاتی اثاثے منجمد کرنے سمیت تمام ضروری اقدامات کریں۔فہرست میں شامل کمپنیوں اور افراد کا تعلق دہشتگرد حوثی ملیشیا کی حمایت سے ہے جو ان فنڈز کو متحدہ عرب امارات کی شہری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔فہرست میں شامل کیے گئے افراد اور اداروں کی فہرست درج ذیل ہے۔ شخصیت: عبدو عبداللہ دائل احمد ادارے:

  1. العالمیہ ایکسپریس کمپنی برائے ایکسچینج اور ترسیلات زر۔
  2. الہدی ٰ ایکسچینج کمپنی۔
  3. معاذ عبداللہ دایل امپورٹ ایکسپورٹ۔
  4. گاڑیاں: تین قسم: بلک کیریئر IMO 9109550
  5. پیریڈوٹ شپنگ اینڈ ٹریڈنگ ایل ایل سی۔