امارات ایئر لائن کے چیئرمین احمد بن سعیدفوربزمڈل ایسٹ کی لسٹ میں سرفہرست آگئے

دبئی(نمائندہ خصوصی)۔ دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین اور امارات ایئر لائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید آل مکتوم فوربز مڈل ایسٹ کے 50 ٹریول اینڈ ٹورازم لیڈرز کی لسٹ میں سرفہرست آگئے۔ اس فہرست میں 50 ایسی شخصیات کو نمایاں کیا گیا ہے جو مشرق وسطیٰ کے سفر اور سیاحت کی صنعت میں ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں اور دنیا کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرنے کی اپنی خواہش کی بنیاد رکھتے ہیں۔ امارات ایئر لائن اور گروپ کی آمدنی مالی سال 2022/2021 کی پہلی ششماہی میں 6.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ مزید یہ کہ دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس ماہ کی فہرست میں متحدہ عرب امارات کا غلبہ رہاہے۔ فہرست میں 24 شخصیات کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب سے11 اور مصر سےچار شخصیات اس فہرست میں شامل ہیں۔ ہوٹل اور مہمان نوازی کا شعبہ 26 اندراجات کے ساتھ اس فہرست میں سب سے زیادہ غالب رہاہے۔ اس کے بعد ہوا بازی کا شعبہ 17 اور سیاحت سات اندراجات کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔