دبئی(ویب ڈیسک) عرب اینڈ اماراتی فینسنگ فیڈریشنز کے صدر شیخ سالم بن سلطان القاسمی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ورلڈ کیڈٹ اینڈ جونیئر فینسنگ چیمپئن شپ(دبئی 2022) کی میزبانی سے دنیا کی بہترین بین الاقوامی فینسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے۔ان مقابلوں کی میزبانی متحدہ عرب امارات کی فینسنگ فیڈریشن (یو اے ای ایف ایف) نے ، دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے کی۔دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی زیر سرپرستی حمدان اسپورٹس کمپلیکس میں 2 سے 10 اپریل تک ہونے والے اس ایونٹ میں 103 ممالک سے 1ہزار664 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔متحدہ عرب امارات نے 18 مقابلوں میں 15 تمغے جیت کرمقابلوں کے اختتام تک میڈلز ٹیبل پر اپنی برتری کو برقرار رکھا۔ مصرکی ٹیم نے آئی پی ای آرمامنٹ ٹیموں کے20 سال سے کم عمرکھلاڑیوں کے مقابلوں میں چیمپئن شپ کا آخری طلائی تمغہ جیتا جبکہ امریکی ٹیم نے چاندی اور فرانسیسی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دیئے گئے اپنے بیان میں شیخ سالم نے کہا کہ چیمپئن شپ اماراتی کھیلوں اور فینسنگ کے کھیل کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فینسنگ فیڈریشن کے ایگزیکٹو آفس کا رکن ہونے کے ناطے اور چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے اور ایف آئی ای کے تمام اراکین اور شریک وفود کی جانب سے سراہے جانے کے بعد میں تصدیق کرتا ہوں کہ اس ایونٹ کے انعقاد نے فینسنگ کے کھیل کی مقبولیت کی اہمیت پر مہر تصدیق ثبت کی ہے اور مستقبل قریب میں اسے اولپمکس میں شامل کرانے کے اپنے خوابوں کو عملی شکل دینے کے اپنی کوششون کو جاری رکھیں گے۔شیخ سالم نے کہا کہ ملک کی کامیابیاں، خاص طور پر اس ایونٹ کا انعقاد اور دنیا کے نمایاں کھلاڑیوں کی اس میں شرکت ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں جو فیڈریشن کے نوجوان عہدیداروں، بشمول کھلاڑیوں، کوچز، ریفریز اور انتظامی عملے کو بااختیار بنانے اور ان کی مدد کے حوالے سے ان کی خواہش کو اجاگر کرتے ہیں۔