دیوا نے گزشتہ سال60ایوارڈ اور دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کئے

دبئی(نمائندہ خصوصی) دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) نے 2021 کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کاسفر جاری رکھا اور تمام شعبوں میں دنیا کی سب سے ممتاز یوٹیلیٹی کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا۔ گزشتہ سال اتھارٹی نے 59 ممتاز مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی اعزازات جیتے اور دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے۔اتھارٹی نے 2015 سے 2021 کے آخر تک مجموعی طور پر383 ایوارڈ حاصل کئے جن میں 67 مقامی، 67 علاقائی، 249 عالمی ایوارڈ شامل ہیں۔ دیواکی سب سے قابل ذکر کامیابیوں میں سے ایک 2021 میں شیخ خلیفہ ایکسی لینس ایوارڈ (SKEA) حاصل کرنا تھا۔اتھارٹی نے 850 اسکور کیا جو کہ 1999 میں اپنے آغاز کے بعد ایوارڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکور ہے۔ اس میں 200 مقامی اور علاقائی تنظیموں نے حصہ لیا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے 2021 میں دبئی گورنمنٹ ایکسیلنس پروگرام (DGEP) ایوارڈز میں دیوا کو پانچ ایوارڈز سے نوازا۔یہ سب سے ممتاز ایوارڈ ہے جو ان حکومتی اداروں کو دیا جاتا ہے جو 600 پوائنٹس یا اس سے زیادہ اسکور کرتے ہیں۔ دیگر ایوارڈز میں ایمریٹائزیشن کے شعبے میں بہترین ادارے، Specialized Employee کے لیے دبئی میڈل، نوجوان ملازم کے لیے دبئی میڈل اور نامعلوم سپاہی کے لیے خصوصی پہچان کے ایوارڈ شامل ہیں۔ دیوانے اپنے اسمارٹ لیونگ اقدام کے لیے 2020 حمدان بن محمد پروگرام برائے گورنمنٹ سروسز فلیگ جیتا۔ 2021 کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دیواکی طرف سے دو عالمی ریکارڈز درج کیے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ دیوا کا جبل علی پاور جنریشن اینڈ واٹر پروڈکشن کمپلیکس دنیا کا سب سے بڑا سنگل سائٹ قدرتی گیس سے بجلی پیدا کرنے کی سہولت ہے۔کمپلیکس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 9,547 میگاواٹ ہے۔ دوسرا ریکارڈ دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹ شدہ لیبارٹری کا تھا۔ یہ ریکارڈ دیواکی روبوٹکس اینڈ ڈرون لیبارٹری کے لیے دیا گیا جو محمد بن راشد آل مکتوم سولر پارک میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (R&D) سینٹر میں واقع ہے۔دیواسولر پارک کے چوتھے مرحلے میں 262.44 میٹر پر دنیا کے سب سے اونچے سولر ٹاور اور سب سے بڑے 700 میگا واٹ کنسنٹریٹڈ سولر پاور (CSP) پلانٹ کے لیے دو نئے ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے۔ دیوا کے ایم ڈی اور سی ای اوسعید محمد الطائر نے اتھارٹی کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیوا کی کامیابیاں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی دانشمندانہ قیادت کے وژن اور ہدایات کے تحت اس کی محنت کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی قیادت کا مقصد متحدہ عرب امارات کی حکومت کو دنیا کی بہترین حکومتوں میں سے ایک بنانا اور متحدہ عرب امارات کو 2071 تک دنیا کا ممتاز ملک بنانا ہے۔محمد الطائر نے کہا کہ دیوا کا باوقار ایوارڈز کا ریکارڈ اس کی انتھک کوششوں کا ترجمان اور اس بات کا عکاس ہے کہ اتھارٹی تمام شعبوں میں اعلیٰ مقام تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہے اور مستقبل کا شہر بننے کی دبئی کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیواکی کامیابیاں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کیلئے اس کے عالمی مقام کی تصدیق کرتی ہیں اور یہ اپنی تمام سرگرمیوں اور آپریشنز میں اعلیٰ ترین معیارات کاایک عالمی حوالہ بن گئی ہے۔