متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی تارکین وطن کوکسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہ کرنیکی ہدایت

شارجہ(نمائندہ لیڈنگ نیوز )شارجہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ایمبیسی کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خصوصی ہدایت جاری کئ ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق یہاں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے اس لیے کسی بھی قسم کا جلسہ جلوس سیاسی اجتماع غیر قانونی ہو گا ابو ظہبی میں پاکستانی ایمبیسی سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں واضع طور پر پاکستانی کمیوںتی کو پیغام دیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین پر عمل کریں اور کسی بھی سیاسی سرگرمی سی پریز کریں پریس ریلیز میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور اس پر غیر متعلقہ سرگرمیوں کے استعمال سے گریز کا کہا گیا ہے پاکستانی ایمبیسی سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین پر عمل کریں خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی ہو گی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد موجود ہے پاکستانی ایمبیسی نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی عوام سے یو اے ای کے قانون پر عمل پیرا رہنے اور کسی بھی قسم کئ سیاسی سرگرمی اور احتجاج نہ کرنے کا کہا ہے