پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام 75 واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا

یواے ای (لیڈنگ نیوز ) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاکستان کے 75 واں یوم آزادی پوری دنیا کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا یواے ای میں بسنے والی والی پاکستانی کمیونٹی کی امارات میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستانیوں نے اپنے گھر سے دور اپنے وطن کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب 14 اگست شام 7 بجے سے رات گئے تک منائیگزشتہ رات یواے ای میں آزادی کی تقریبات میں دبئی پولیس بینڈ کی پرفارمنس، بائیکرز ریلی، ٹیبلوز، قومی گانوں اور بہت کچھ نے ہمارے پی اے ڈی کمپلیکس کو زندگی بخش دی جو پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا تھا اس موقع پرکونسل جنرل پاکستان، حسن افضل خان کا بھی پرتباک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر پاک چنار ونگ کے صدر راجہ امجد کبیر۔ کوٹلی کی سماجی شخصیت منصر علی جان صاحب ، عمران علی جان، نقاش ریاض۔ راجہ واجد کبیر۔ داود شریف۔ شہبا مغل۔ اور دیگر نے کہا کہ ہمیں پاکستانیوں کو اپنا بھائی کہنے پر فخر ہے۔۔ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے اور کام کرنے والے پاکستانیوں نے ہمیشہ ہمارے ہم آہنگی اور رواداری کے جذبے کو قبول کیا ہے جو ہمارے ملک کو دوسرے ممالک سے ممتاز کرتا ہے۔ ہم اس خوشی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی پاکستان کو دن دوگنا رات چوگنا ترقی دے انھوں نے کہا کہ یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شاندار انداز میں اپنا آزادی کا دن بنایا ہے اس پر جتنی بھی مبارکباد پیش کی جائے کم ہے جشن آزادی کے اس پروگرام میں پاک چنار ونگ کی پوری ٹیم نے بھی رضاکار کے طور پر ایونٹ میں شرکت کی۔اور جشن آزادی کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا