متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کو ترقی یافتہ ممالک کا بزنس ٹائیکون

دوبئ( راجا عبید الرحمان) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کو ترقی یافتہ ممالک کا بزنس ٹائیکون کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا ۔1971 میں آزاد ہونے والا یہ متحدہ ( 07)سات ریاستیں ملک اور اس کی سپریم لیڈر شپ نے جہاں اپنے ملک کو پوری دنیا میں منفرد اور ترقی یافتہ بنانے کی ٹھہانی وہی اپنے ملک کی عوام کو جدید اور ترقی یافتہ ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور ہنر کے ساتھ بھی ہمکنار کروایا ۔یہی وجہ ہے کہ آج کے جدید دور میں متحدہ عرب امارات پورے گلف و ایشیا کا کامیاب جدید اور ترقی یافتہ بزنس و صنعتی ٹائیکون جبکہ ٹریول اینڈ ٹورزم میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ۔جدید دور کے تقاضوں کے پیش نظر ڈیجیٹل کرنسی BIT COIN , CRYPTO کے ساتھ ساتھ اب BLOCK CHAIN CITY کا کانسپٹ متحدہ عرب امارات میں اجاگر کیا جا رہا ہے ۔اس سلسلہ میں کینڈا کی مشہور یونیورسٹی EUROPEAN DIGITAL UNIVERSITY EU_USA کی نمائندہ مس سوزین نے دبئی کے مشہور کاروباری گروپ NFL INVESTMENT LLC کے تعاون سے ایک تقریب دوبئ مرینہ یارٹ کلب میں منعقد کی جس کے مہمان خصوصی NFL INVESTMENT LLC کے چیئرمین آصف علی چودھری جبکہ تقریب کے آگنائزر مس سوزین اور پروفیسر محمد صدیق تھے

۔ اس تقریب کا مقصد کینڈا میں NIGRA BLOCK CHAIN CITY جو کہ مستقبل کا The city of Fortunes کہلائے گا کو اجاگر کرنا تھا_تقریب میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد ،ڈاکٹرز ،بزنس مینز ، شعبہ تعلیم کے کے علاوہ طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں NIGRA BLOCK CHAIN CITY جس کے تحت پانچ سو ایکڑ زمین کو EUROPEAN DIGITAL UNIVERSITY EUA_USA کے پروگرام کے تحت NFL INVESTMENT LL کے ساتھ باہمی شراکت میں اس پروگرام کو متحدہ عرب امارات دبئی سے لانچ کرنا ہے

۔اس پروگرام کی کامیابی کے لیے EUROPEAN DIGITAL UNIVERSITY EUA _USA کے اشتراک سے NIGRA BLOCKCHAIN CITY کو Develop کرنے کے لئے BLOCK CHAIN CONCEPT کو اسکول ،کالج ،اور یونیورسٹی کے سلیبس میں شامل کرنا ہے تاکہ آنے والی جرنیشن میں بلاک چین کانسپٹ کو صحیح معنوں میں اجاگر کیا جا سکے

۔اس پروگرام کے لیے تین سو ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ طلباء کو تین سال سٹوڈنٹ و ورک پرمنٹ ویزہ بھی جاری کیا جائے گا ۔