پاکستانی سفارتخانہ ابوظہبی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر مشاعرے کاانعقاد

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستانی سفارتخانہ ابوظہبی،متحدہ عرب امارات میںجشن آزادی مشاعرہ2022 کے عنوان سے مشاعرے کاانعقاد کیاگیا، مشاعرے کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان برائے دبئی و شمالی امارات حسن افضل خان تھے جبکہ محفل کی صدارت معروف شاعر، مصنف و کالم نگار عطاء الحق قاسمی نے کی۔ اس موقع پر ناظم الامور سفارتخانہ پاکستان امتیاز فیروز گوندل جبکہ دیگرمعروف شعراء میں ظہورالاسلام جاوید،عباس تابش،یعقوب تصور،ڈاکٹرصباحت عاصم واسطی،گلِ نوخیزاختر،عزیراحمد،ثاقب تبسم ثاقب،شہاب الدین شہاب،سلمان احمدخان،شیریں پریشم،ظہیرمشتاق،عائشہ شیخ عاشی،سیدتابش زیدی،کنول ملک،حفیظ عامر،ابرارعمر،فریدانوارصدیقی،رضااحمدرضا،چوہدری مسرت عباس، مرزامعیداحمد،شیخ طاہروسیم،ناصراقبال کترا اوررفاقت اللہ بھی موجودتھے۔مشاعرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محترم جناب قونصل جنرل حسن افضل خان نے جشن آزادی مشاعرہ 2022 میں معروف شعراء کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ شعراء اور اردو ادب لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعراء اس سورج کی مانند ہے جن کی کرنوں سے عوام محظوظ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مشاعرہ 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد کیا گیا ہے، آزادی کے ہیروز ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 16لاکھ پاکستانی بستے ہیں اور انکی ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام تارکین وطن تمام پاکستانیوں سے روشن ڈیجٹل اکاؤنٹ کے استعمال کرنے کی پر زور اپیل بھی کی۔ صدر محفل عطاء الحق قاسمی نے اپنے زندگی کے کتاب کے پرلطف تنز و مزاح کے اوراق سے شرکاء محفل کو بے حد محظوظ کیا۔شعراء نے مشاعرے میں جشن آزادی کی مناسبت شاعری کی اورقومی ہیروزکومنظوم خراج عقیدت بھی پیش کی گئی۔اواخرمیں شعراء میں شیلڈبھی تقسیم کئے گئے