اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہے جس کا ثبوت بھارتی ٹی وی کی اپنی ہی رپورٹ ہے جس میں بھارتی میڈیا اپنے شہریوں کو پاکستان کی فوجی طاقت اور ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی سے ڈرا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی ایٹمی ٹیکنالوجی کی مدد سے امریکہ اور روس کے بعد سب سےزیادہ ایٹمی ہتھیار بنانے والا ملک بن سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں پاکستان کے میزائلوں کا ذکر بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ ان سب کے رخ بھارت کی طرف ہیں ۔ پاکستان نے جس تیزی سے اپنے میزائلوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے وہی چونکا دینے والا ہے۔واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے دونوں ممالک میں اس وقت شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔