اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کل ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق
کیس کا فیصلہ کل سنائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نا اہل قرار دینے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائیکورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ 10 اپریل کو محفوظ کیا تھا جو کل سنایا جائے گا۔