اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کریں گے۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ اور بھارتی فوج کی درندگی جاری ہے۔جس میں متعدد افراد شہید ہو چکے ہیں۔