لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیٸرمین رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کا ارسال کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیٸرمین پی سی بی رمیز راجا کا کرکٹ بورڈ سے اقتدار ختم ہونے کے قریب ہے، گورننگ بورڈ ممبرز کیلٸے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گٸے ہیں۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے جس میں رمیز راجا اور اسد علی خان کی جگہ نٸے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں انہیں بورڈ کا نیا سربراہ بنائے جانے کا عندیہ دیا۔
دوسری جانب سمری کی باضابطہ منظوری کابینہ سے لی جائے گی، جس کے بعد نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا کیا چیٸرمین نامزد کررکھا ہے۔