پاکستان کی پہلی ’ویڈیو جوکی‘ (وی جے) کا اعزاز رکھنے والی معروف و سینیئر لائف اینڈ اسٹائل صحافی نادیہ فیصل 47 برس کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسیں۔
نادیہ فیصل کافی وقت سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
نادیہ فیصل کو پاکستان کی پہلی خاتون وی جے مانا جاتا ہے، انہوں نے عالمی اداروں سمیت ملکی صحافتی اداروں کے ساتھ بطور لائف اینڈ اسٹائل صحافی کام کیا۔
نادیہ فیصل زندگی کے آخری سالوں میں نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ سے وابستہ تھیں، جہاں وہ ’انٹرٹینمینٹ ایڈیٹر‘ کی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔
نادیہ فیصل گزشتہ 9 برس سے نجی ٹی وی سے وابستہ تھیں اور اس دوران انہوں نے متعدد شوبز، فیشن و میڈیا پرسنلٹیز کے انٹرویوز کیے۔