یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر مظاہرہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نوجوانوں کی ملک گیر تنظیم یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر مظاہرہ کیا گیا. تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام کے سامنے یکجہتی کشمیر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے چیئرمین YAP عبدالقادر کا کہنا تھا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو آواز اٹھانی چاہیے، کشمیر کا مسئلہ خطے کی سلامتی میں کلیدی کردار کا حامل ہے، صدر YAP احسن نواز خان نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی

کوئی نام نہاد آئینی ترمیم کشمیریوں سے ان کا حق خود ارادیت نہیں چھین سکتی، پاکستانی نوجوان مظلوم اور محکوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور آزادی کشمیر تک چین سے نہیں بیٹھیں گے. مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش نہیں رہ سکتی، کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق عمل میں لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے. مظاہرے میں یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ارکان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.