لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر سے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے اے ٹی ایم میں چوری کرنے والے شخص کی ہلاکت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اے ٹی ایم پر حملہ کرنے سے پرہیز کریں، کیونکہ اِس سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ کریں آپ کو صدر اور وزیراعظم سیلیکٹ کیا جائے گا۔یاد رہےکہ فیصل آباد کے ایک اے ٹی ایم میں مشین توڑ کر رقم نکالنے والے شہری صلاح الدین کو پولیس نے گرفتار کیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت کی خبر آ گئی تھی۔
ریحام خان نے صلاح الدین کی ہلاکت پر حکومت پر تنقیدی وار کیا تو ریحام خان کے اس ٹویٹ پر ایک صارف نے ریحام خان کو ہی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے کھانے میں زہر ملانے کی کوشش کرنے سے پرہیز کریں۔طلاق بھی ہو سکتی ہے اور پھر طلاق ہو کر آپ کتاب بھی لکھ سکتے ہیں اور وہ کتاب بھی فلاپ ہو سکتی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم پر ذاتی حملہ کریں آپ کو ڈالر دیئے جائے گے۔صدر اور وزیراعظم پر ذاتی حملہ کریں آپ کو ڈالر دیئے جائے گے۔ایک صارف نے ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ کے دوران دوسری شادی بھی ہوسکتی ہے یہ کیوں نہیں لکھا ؟سوشل میڈیا پر ریحام خان کا یہ ٹویٹر پیغام ان کے لیے ہی لوگوں کی تنقید کا باعث بن گیا اور ٹویٹر صارفین نے ریحام خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔