کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، خاتون خود کش حملہ آور سمیت6 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران خاتون خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد ہلاک جب کہ کارروائی میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں آپریشن کے دوران خاتون خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد اڑادیا، مارے جانے والوں میں خاتون خود کش حملہ آور بھی شامل ہے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا، آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔