پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس: خواجہ سعد اور سلمان رفیق پر فرد جرم عائد

لاہور(نیوز ڈیسک) پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ دونوں لیگی رہنماؤں کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاوسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کی۔ خواجہ برادران بھی مریم نواز سے ملاقات کیلئے کمرہ عدالت میں آئے۔