لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بوریوالہ کے نامور سماجی ، سیاسی راہنما رانا طاہر کریم کی سربراہی میں ملک نوشیر لنگڑیال ، راؤ عزیز الرحمٰن ، ظہور ڈوگر سمیت بوریوالہ کی دیگر سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات پرمشتمل وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بوریوالہ کے نواحی گاؤں کماداں میں ملاقات ۔
ملاقات میں رانا طاہر کریم نے وزیر اعلیٰ سے ضلع وہاڑی کے انڈسڑیل زون کو فعال کرنے اور بوریوالہ ہسپتال کے کارڈ یک وارڈ کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا جس کی وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کروائی ۔ رانا طاہر کریم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بوریوالہ کے دورے کی دعوت بھی دی جسے وزیر اعلیٰ نے قبول کر لیا۔