الیکشن کمیشن کا جنوری میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے انعقاد کی حتمی تاریخ جاری کردی جس میں ادارے نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتددائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کردی جائے گی جس کے بعد اس ابتدائی فہرست پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی بعدازاں 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد جنوری 2024ء کے آخری ہفتے میں عام انتخابا کرادیے جائیں گے۔