نیلم (نمائندہ خصوصی)وادی نیلم میں موسم سرما کی پہلی برفباری ‘پہاڑوںنے سفید چادر اوڑھ لی ‘سردی کی شدت میں اضافہ ‘تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے پہاڑوں کو اپنی چادر میں چھپا لیا ہے، گزشتہ رات سےرتی گلی جھیل ،بابون،شونٹھر ویلی میں سال کی پہلی برفباری ہوئی ‘بالائی علاقوں میں برفباری سے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے‘رتی گلی جھیل،بابون ویلی،چٹہ کٹھہ جھیل،پتلیاں جھیل پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے روخ کر لیابرفباری سے بالائی سیاحتی مقامات کو ملانے والی رابطہ سڑکوں پر پھسلن سے مشکلات کا سامناڈپٹی کمشنر نیلم کی جانب سے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت