ساجد گردیزی کی طرف سے نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر ملکی غیر ملکی اور مقامی صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

دبئی (نمائندہ خصوصی)ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر کوریج کیلئے آنے والے انٹرنیشنل ‘پاکستانی اور دبئی کے مقامی میڈیا کے نمائندگان کے اعزاز میں عشائیہ ‘عشائیہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ساجد گردیزی نے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں جو آپ سے میں مل بیٹھنے کا موقع ملا ہے یہ نواز شریف کی وطن واپسی پر دبئی میں رکنے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے بزنس کی وجہ سے مصروفیت زیادہ ہوتی ہیں لیکن مقامی میڈیا ہمیں مل بیٹھنےکا موقع فراہم کرتا رہتاہے ‘ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتباک استقبال کیا جائے گا، وہ وطن واپس جا کر ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا‘پاکستان کے عوام اپنے قائد میاں نوازشریف کا استقبال کرنے کے لیے بے تاب ہیں، نوازشریف کے استقبال میں ہر طبقے کے لوگ موجود ہوں گے۔نواز شریف کا بیانیہ واضح اور دو ٹوک ہے، جمہوریت کی کامیابی، آئین کی بالادستی اور اداروں کا استحکام ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔
دوسری جانب معروف کاروباری شخصیت ساجد گردیزی کی میاں نواز شریف سے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر ملاقات ‘ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ‘ساجد گردیزی کی نوازشریف کو وطن واپسی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا