لندن میں رکن پارلیمنٹ کا قتل، مساجد کی مذمت

لندن میں برطانوی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس کے قتل کی ساؤتھ اینڈ کی مساجد نے مذمت کی ہے۔

ساؤتھ اینڈ کی تمام مساجد کی طرف سے ایسسکس جامع مسجد کی ویب سائٹ پر مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

مساجد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سرڈیوڈ ایمس کا قتل قابل مذمت ہے، وہ مسلم کمیونٹی کے بہترین دوست تھے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ قتل اندھی نفرت کا نتیجہ ہے، مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرقی لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔