اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کیے گئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق دہشت گرد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اشتہاری ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا دہشت گرد کے پی کے حکومت کو مطلوب تھا، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار دہشت گرد کو خیبر پختون خوا حکومت کے حوالے کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے بہترین کارگردگی پر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے، جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر خبیب عزیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہک گل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جبار حیدر اور کانسٹیبل راجا ارباز شامل ہیں۔