تحریک انصاف نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کیے، سربراہ پی ٹی آئی نظریاتی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ ہماری جماعت کی ٹکٹیں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کہاں سے اور کیسے حاصل کیں۔
پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹکٹ پر واضح طور پر واضح طور پر بلے باز کا نشان ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار آر اوز کو ہماری جماعت کے ٹکٹ جمع کروا رہے ہیں جو ہم نے جاری نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018 میں جو ٹکٹس جاری کیے وہی جاری کررہے ہیں جبکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے حکم جاری کر کے واضح کردیا کہ کسی پارٹی کا رکن اور امیدوار دوسری جماعت کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ 2007 میں پی ٹی آئی این بنانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ پی ٹی آئی خود دھونس، دھاندلی، غنڈہ گردی اور پیسے کے دعوؤں پر خود عمل نہیں کرسکتی، اس لیے بانی اراکین اور نظریاتی لوگوں کو شامل کر کے علیحدہ جماعت بنائی۔
اختر اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا اپنا منشور اور آئین ہے جبکہ ہماری نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، ہمارے نعرے اور آئین میں ہی پاکستان کی بقا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت ملک بھر سے 150 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں، باقی پی ٹی آئی نے جو بھی جاری کیے وہ جعلی ہیں۔