مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے رہنما سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں میرٹ کا قتل ہوا،2016میں میرٹ کی خلاف ورزی کر کے اے سی، ایس ایس پی، ایس او بھرتی ہوئے تھے وہ پی ایس سی میں فیل ہوئے تھے جنہیں برادری ازم، سیاسی بنیادوں پر اور اداروں کی مداخلت اور سفارشوں پر پاس کیئے گئے، 2016میں پی ایس سی امتحانات میں بہت بڑا فراڈ کیا گیا ، جس وجہ سے آزاد کشمیر کے نوجوان آج نوکریوں کی تلاش میں ڈگریاں لیئے پھر رہے ہیں جب میرٹ کا قتل ہو قابل نوجوانوں کو فیل کر دیا جائے اور فیل لوگوں کو پاس کر دیا جائے جس کی وجہ سے آج نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہیآج نوجوانوں میں غم وغصہ پایا جا تا ہے جو اس وقت کی حکومت نے اور بیوروکریٹ اور دیگر اداروں نے مل کر 2016میں میرٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اے سی بھرتی کیئے، طاہر کھوکھر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی موجودہ جو تحریک چلی اس میں جہاں وائلیشن ہوا ہے جہاں عوام پر تشدد ہوا ہے لوگوں پر ظلم کیا گیا ہے جہاں لوگوں میں غم و غصہ پایا گیا، میرپور، ڈڈیال اور کوٹلی سر فہرست ہیں ان تینوں جگہوں پر دیکھا جائے جو ڈی سی ہیں یا اے سی، اے ڈی سی ہیں تینوں اضلاع میں یہ پی ایس سی کا امتحان میں فیل ہوئے تھے موجودہ ڈی سی میر پور یاسر ریاض،اے سی ڈڈیال فیصل مغل،نسیم عباس اے ڈی سی کوٹلی یہ تینوں پی ایس سی فیل ہو چکے تھے یہ سیاسی سفارش اور اپنے اثر رسوخ کی وجہ سے انہوں نے یہ پوسٹیں حاصل کی ہیں یہ پرو فیشنل نہیں بلکہ سفارشی تھے اور میرٹ پر نہیں آئے تھے، جب کہ انگریزی کے سبجیکٹ میں یہ فیل تھے اس کے باوجود ان کا انٹرویو کیا گیا ان کو بھرتی کیاگیا جس میں میرٹ کو انہی کی وجہ سے میرپور، کوٹلی، ڈڈیال میں پر امن عوام پر تشدد کیا گیا عوام کو اشتعال دلایا،آزاد کشمیر میں 2016 میں psc کے زریعے اے بسی، اے ایس پی اور سیکشن آفیسران کی 46آسامیوں پر خلاف،میرٹ، اور قانون ضابطے کے منافی ملی بھگت،اور چمک کے کمال اور سیاسی و برادری ازم کی بنا ء پر ہونے والی تقرریوں پر صدر ریاست وقت کے پاس دائر کردہ ریفرنس 7سال میں معاملہ چیف سیکرٹری آفس میں سرخ فیتے کی نذر 46آسامیوں کے لیئے 9ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں میں سے 2775امیدواروں نے psc ٹیسٹ کے لیئے کوالیفائی کیا جن میں 182نے psc امتحانات کے 9مضامین پاس کیا ان نتائج کے مطابق انگریزی کے امتحان میں 65امیدواروں کو فیل ہونے کے باوجود انہیں انٹرویو کے لیئے مبینہ ملی بھگت سے اہل قرار دے کر میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں ریکارڈ کے مطابق 5امیدوارن برائے اے سی، جو کہ مطابق ریکارڈ pscکے مطلوبہ تمام مضامین پاس کرنا لازمی تھے مگر انگریزی مضمون میں فیل ہونے والے 5میں سے اس وقت ڈی سی میرپور یاسر ریاض، اے سی ڈڈیال فیصل مغل، اے سی کوٹلی نسیم عباس شاہ، شامل ہیں جو آزاد کشمیر میں حالیہ عوامی تحریک عوامی حقوق،بجلی، آٹا، اور میرٹ کی بحالی کے لیئے چلائی اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی وہ اسی میرٹ کے قتل میں ملوث آفیسران نے تحریک کو بھی بدوں میرٹ اپنی ناتجربہ کاری،نااہلی کے نتیجہ میں حکومتی گڈ گورننس اور وزیر اعظم کی بدنامی و آزاد خطہ کے عدم استحکام سمیت پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دینے جلتی پر تیلی کا کام کیا آزاد خطہ میں اپنی نوعیت کی واحد عوامی حقوق کی تحریک کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ اگر حکومت میرٹ کا بول بالا کرنے اور نوجوانوں کو میرٹ پر تقرریاں کرنے کا اقدام کیا ہوتا تو آج حکومت اور کشمیری عوام کو یہ افسوسناک سانحات نہ دیکھنے پڑتے، اب بھی وقت ہے حکومت آزاد کشمیر میرٹ کے قتل عام کی جوڈیشل انکوائری اور چیف سیکرٹری آفس میں گرد آلود ریفرنس کی فائل برآمد کر کے قانو ن ضابطے کے مطابق اہل امیدواروں کی تعیناتی کر کے نا اہل لوگوں کے خلاف کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے اور آزاد خطہ میں میرٹ، گڈ گورننس اور کے عمل کو بڑھا کر نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ کیا جائے، محمد طاہر کھوکھر نے چیئرمین احتساب بیورو، وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری،ڈی جی اینٹی کرپشن، سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ PSC کے پلیٹ فارم سے ہونیوالی اس کھلی کرپشن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 2017کے صدارتی ریفرنس کی برآمدگی اور میرٹ کے مطابق اس پر کاروائی ضابطہ عمل میں لا کر 7سالوں سے ناجائز اور خلاف قانون و قواعد تعینات آفیسران کے خلاف بھی میرٹ کے مطابق تادیبی کاروائی عمل میں لا کر عوام اور…