اسلام آباد: حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 تا 19 جون عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کی تھی جس میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات دینے کی تجویز دی گئی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے تین چھٹیوں کی سمری منظوری کرلی جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحٰی کی تعطیلات پیر 17 جون تا بدھ 19 جون ہوں گی۔