تیسرا ون ڈے؛ پاکستان نے زمبابوے کو 304 رنز کا ہدف دیدیا

سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف دیدیا۔بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، قومی ٹیم کے اوپنرز نے محتاط آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم صائم ایوب 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 50 رنز بناکر سنکدر رضا کا شکار بنے۔تیسری وکٹ کیلئے کپتان محمد رضوان اور کامران غلام کے درمیان 89 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم رضوان 37 بناکر آؤٹ ہوئے۔ کامران غلام 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے 30، طیب طاہر 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں تاکہ میچ میں کامیابی کو ممکن بناسکیں۔
زمبابوے کا اسکواڈ؛
کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز
پاکستان کا اسکوڈ؛
کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم