ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ کاامریکہ سے آئے بزنس مین دوستوں کے اعزاز میں عشائیہ

یواے ای (بیورورپوٹ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ کی جانب سے دوبئی اپنی رہائش گاہ پر یو اے ای میں مقیم اور امریکہ سے آئے اپنے بزنس مین دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام۔۔۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور چشتیاں سے منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ کی جانب سے دوبئی میں اپنی رہائش گاہ پر امریکہ سے آئے اپنے بزنس مین دوستوں رانا زاہد،عبدالرحمن ممین،مختار میمن،اشرف ہمدانی،میاں عمر ابراہیم،راجہ ذاکر حسین اور پیر زبیر چشتی سمیت یو اے ای میں مقیم بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام۔

۔۔ اس موقع پر چوہدری احسان الحق باجوہ اور مہمانوں نے پاکستان،یو اے ای اور امریکہ میں بزنس اپرچونٹیز پر تبادلہ خیال کیا۔ یو اے ای کے اس وقت خوب صورت موسم کی تعریف کی۔۔۔92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ اور مہمانوں نے متحدہ عرب امارات کی مثالی تعمیر و ترقی کو خوب سراہا اور ایکسپو 2020 کی بھی تعریف کی۔ اور عشائیہ تقریب پر شکریہ ادا کیا۔عشائیہ تقریب کے دوران گروپ فوٹوز بنائے گے،،،،،لائیو باربی کیو اور روایتی کھانوں سے مہمانوں کی تواضح کی گئی جبکہ دوبئی سے شریک مہمانوں میں،چوہدری فیصل الطاف،شہزاد بٹ،راجہ ابوبکر آفندی، سہیل عامر گھمن،سردار آصف کریم اور چوہدری صادق باجوہ سمیت دیگر موجود تھے۔

۔