حیات انٹرنیشنل سکول جبڑ میں یوم والدین اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

باغ (ڈسٹرکٹ رپوٹر)حیات انٹرنیشنل سکول جبڑ میں یوم والدین اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا.جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ)شرقی باغ َ۔ طاہرہ چغتائی اور پرنسپل پیراڈائز چلڈرن اکیڈمی ہائی سکول سیور محترم مقبول حسین تھے.پروگرام کی صدارت سردار فاروق نے کی.تقریب سے لوہر مڈل سکول جبڑ کے ہیڈ ماسٹر نیاز۔مولانا ضیاء ۔اعجاز۔پرنسپل ریڈ فانڈیشن سکول کوٹلہ عمیر۔محمد حارث بیگ ۔گورنمنٹ مڈل سکول کوٹلہ اسد اللہ چنگیزی۔ چوہدری نصیر۔ گورنمنٹ مڈل سکول خواجہ سے ظفر۔ سردار جنید کشمیری.۔سردار لیاقت۔مظفر۔راجہ جاوید۔اورنگزیب حاجی طارق۔سردار خورشید۔سردار تنویر۔سردار ندیم بیگ۔۔سردار شیر افسر۔سردار عدالت۔سردار اختیار۔سردار شفاقت شوقین ۔سردار جہانزیب۔سردار اورنگزیب۔ سردار زاہد۔ابرار۔شہریارسمیت پرائیویٹ اور گورنمنٹ سیکٹر کے اساتذہ کرام علاوہ عوا م علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ سکول کے طلبہ و طالبات نے حمد باری تعالیٰ اور نعت و حمد رسول و کائنات پیش کیا۔۔۔ تقریب میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو، ملی نغمے اور خوبصورت دھمال پیش کی، وہ یقیناًقابل دید تھی۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ)شرقی باغ َ۔ طاہرہ چغتائی اور پرنسپل پیراڈائز چلڈرن اکیڈمی ہائی سکول سیور محترم مقبول حسین اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ ذہین اور ہونہار طلباء و طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ اورمستقبل ہیں کیونکہ انہو ں نے ہی نئے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے اور آئندہ ملک کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے انھون نے کہاکہ آج کے بچے کل کے معمار ہیں انھوں نے کہاکہ آج کا دن پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کیلئے باعث مسرت ہے او رخوشی کا دن ہے کیو نکہ آج کے دن انہیں ان کی محنت کا صلہ مل رہاہے – انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا- انہوں نے کہا کہ آج جدید ٹیکنالو جی کا دور ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں یہاں آ کر طالبات کا نظم و ضبط شوق و جذبات دیکھ کر بہت دلی مسرت ہوئی ہے بقول اقبال شاہین ہمیشہ پہاڑوں کی چٹانوں پر بسیرا کرتے ہیں یعنی عظیم انسان بننے کے لئے آسائش و آرام کی پرواہ نہ کرتے ہوئے محدود سہولتوں کے باوجود اعلیٰ معیار تعلیم کے ذریعے عظیم معمار قوم تیار کرنے پر حیات انٹر نیشنل سکول جبڑ کے سٹاف کی خدمات قابل ستائش ہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوے صدر تقریب سردار فاروق خان،نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ دل سے اپنے اساتذہ کا احترام کریں کامیابی ان کے قدم چومے گی انھو ں نے کہاکہ سکول میں جاری تدریس و نظام پر سٹاف کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں کم وسائل کے باوجود ا خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کا ثبوت آج جو بچوں نے پروگرامات پیش کیے وہ قابل دید ہیں میں ہم سمجھتے ہیں کہ بچے کی لکھنے پڑھنے بولنے اور سمجھانے کیلئے جدید تدریسی طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے اس پر سٹاف مبارکباد کامستحق ہے تقریب سے ماسٹر سردا رظفر اقبال، جیند کشمیری۔ہر مڈل سکول جبڑ کے ہیڈ ماسٹر نیاز۔مولانا ضیاء ۔اعجاز۔پرنسپل ریڈ فانڈیشن سکول کوٹلہ عمیر۔محمد حارث بیگ ۔گورنمنٹ مڈل سکول کوٹلہ اسد اللہ چنگیزی۔ چوہدری نصیر.۔سردار لیاقت۔مظفر۔راجہ جاوید۔اورنگزیب حاجی طارق۔سردار خورشید۔سردار تنویر۔سردار ندیم بیگ۔سردار شیر افسر۔سردار عدالت۔سردار اختیار۔سردار شفاقت طارق۔سردار جہانزیب۔سردار اورنگزیب۔ سردار زاہد۔ابرار۔اور دیگر نے خطا ب کیا ادارے اور بچوں کی بہترین کارگردگی پر مبارکباد پیش کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوے ادار ے کے پرنسپل حافظ عرفان علی چغتائی نے کہاکہ میں سب سے پہلے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ہمارے اس پروگرام کو چار چاند لگاے رونق بخشی ہے میں اپنے ادارے کے پورے سٹاف کی طرف سے عوام علاقہ کابھی شکریہ ادا کرتاہوں جہنوں نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہمارے سب سٹاف کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم بچوں کی اچھے طریقے سے تعلیم وتربیت کر یں اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں کہ ہم اپنی منزل کی طرف سے کامیابی کے ساتھ سفر جاری ہے اور انشااللہ جاری رہے گا فرد واحد کچھ نہیں ہوتا ہے اس میں ہمیں اپ سب کا تعاون درکار ہے
۔ تقریب کے آخر میں تمام پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں میڈلز ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی دئیے گئے۔