جے یوآئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کردیا

جمعیت علمائے اسلام کے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نومنتخب وفاقی حکومت میں اب تک وزیراعظم کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ہوا ہے، جب کہ ابھی وفاقی کابینہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کس جماعت سے ہوگا اس کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے جمعیت علمائے اسلام کے زاہد اکرم درانی کو نامزد کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے ہیں، اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغزات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے، اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 20 اپریل کو ہوگا۔