وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری موصول ہوئی تاہم انہوں نے اسے منظور کرنے کے بجائے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ملک میں اس وقت پیٹرول 150 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ عالمی منڈی کے تناسب سے پیٹرول کی قیمتیں کہیں زیادہ ہیں۔