ڈیجیٹل میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام” ڈیجیٹل شہری کے فرائض اور ذمہ داریاں “ کے عنوان سے سمینار 28 جون کو ہوگا
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈیجیٹل میڈیا سوسائٹی (DMS) کے زیر اہتمام تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام ڈیجیٹل میڈیا کے لیے سمینار 28 جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا سوسائٹی سمینار بعنوان”ڈیجیٹل شہریوں کے فرائض و ذمہ داریاں“کا انعقاد 28 جون کو لاہور میں کیا جا رہے۔
سیمینار میں ملک بھر سے نامورصحافیوں‘ یوٹیوبرز‘ ویب سائٹ مالکان‘ ویب ٹی وی چینلز کے نمائندگان‘ ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ سمینار میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت و افادیت‘ ڈیجیٹل میڈیا کے بہترین استعمال اور در پیش چیلنجز اور مسائل کے حل بارے نامور سپیکرز گفتگو کرینگے ۔اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا سمینار میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔