اسلام آباد: چین نے پاکستان کو دو ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ دے دیا، وزیر خزانہ نے رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں اس حوالے سے متعلق بتایا ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ چینی کنسورشیم کی جانب سے پاکستان کو قرض کی مد میں دو ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی ہے جس کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔