اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رانا ثنا اللہ کے اہلخانہ اوردو فرنٹ مینوں کے اثاثے منجمد ،نجی ٹی وی کے مطابق راناثنااللہ کے 70 ارب کے مبینہ غیرقانونی اثاثوں کی نشاندہی ہوئی ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف کے مراسلے پر ڈپٹی کمشنرنے اثاثے منجمد کر دیئے، ڈپٹی کمشنر نے رانا ثنا اللہ کے اہلخانہ اور فرنٹ مینوں کے اثاثے منجمد کرد یئے،ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر 30 سے زائد گھر،دکانیں اور پلاٹ سیل کر دیئے،
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ منشیات فروشوں کی سرپرستی کے ذریعے اثاثے بنانے کے شواہد ملے ہیں ،جائیدادوں کی منتقلی یا فروخت نہ ہونے دی جائے ،جائیدادوں کی منتقلی یا فروخت پر قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایک پلاٹ اور 5 دکانیں رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کی ملکیت ہیں،بیٹی اور داماد احمد شہریارکے نام 4 پلاٹ اور11 دکانیں ہیں ،رانا ثنا اللہ کی والدہ اوربھائی کے دو گھروں کی بھی نشاندہی ہوئی ہے، پرویز جٹ اور ساجد حسین کی جائیدادیں بھی منجمدکر دی گئی ہیں ۔