لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں سے بجلی کے بل وصول نہیں کیے جائیں گے انہیں بجلی مفت فراہم ہوگی جب کہ پنجاب حکومت مستحق افراد کو مفت میں سولر پینل بھی فراہم کرے گی۔