کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، پیمرا نے عید الاضحیٰ کے پروگرامز پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیمرا نے نجی ٹی وی چینلز سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر پہلے سے ریکارڈ کئے گئے یا براہ راست ایسے پروگرام نشر کرنے سے گریز کریں جو قوم اور کشمیری بھائیوں کے جذبات کو مجروح کریں۔نوٹیفکیشن میں تمام نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینل سے درخواست کی گئی ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے تناظر میں عید الاضحی کی تعطیلات میں ایسے تمام پروگرام نشر کرنے سے گریز کیا جائےجو قومی جذبات کو بھڑکانے اور کشمیری بھائیوں کی دلی تکلیف کا باعث بنیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی کو بہادر کشمیریوں سے اتحاد یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا جبکہ بھارتی یوم آزادی 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔پیمرانے ٹی وی چینلز کو تجویز کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے لوگوزکو 15 اگست 2019ءکو بلیک اینڈ وائٹ کردیا جائے۔