13 جولائی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں راجہ افتخار ایوب

دھیرکوٹ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت اجلاس

دھیرکوٹ(نمائندہ خصوصی)
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ افتخار ایوب نے کہا ہے کہ حکمت عملی سے بھر پور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مسلم لیگ حلقہ دھیرکوٹ میں ایک بڑی سیاسی قوت ہے۔ چیلنج کرنے والوں کو بھر پور جواب ملے گا۔13جولائی یوم شہدا کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں شہدا کشمیر کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دیں گے۔ مسلم لیگ ن پورے آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن جیتے گی۔ ۔ 19 جولائی کو قائدین کا کوہالہ کے مقام پر بھر پور استقبال کریں گے۔ غلام قادر ،چوہدر طارق فاروق اور راجہ مشتاق منہاس کی قیادت میں پورے آزاد کشمیر میں جماعت کو نئی قوت ملی۔ وہ گزشتہ روز دھیرکوٹ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ان پر کوئی سودا بازی نہیں کریں گے۔ کارکنوں کے مشورے سے حلقہ دھیرکوٹ میں بھر پور انتخابات میں جائیں گے۔ پارٹی کا پرچم سر بلند رکھنے کے لیے ہر قربانی دیں گے۔ اجلاس سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ افتخار ایوب خان، صدر حلقہ دھیرکوٹ راجہ اشراف خان، سید فاروق شاہ گردیزی، راجہ عابد علی عابد، سردار اصغر عباسی، راجہ طارق اشرف خان، راجہ مختار خان،راجہ عبدالقدیر خان، صدر مسلم لیگ ہل سرنگ،سردار مسرور عباسی، سردار غضنفر عباسی ، صدر چمیاٹی عبدالخالق عباسی، صدر کلس سیسر عبدالخالق عباسی، صدر مکھیالہ راجہ ارشاد خان، صدر کوٹلی رینگولی راجہ جہانگیر خان، صدر چوڑ قاری صیاد فاروق،راجہ واجد علی خان، سردار غلام نبی عباسی، صدر چڑالہ سردار زاہد عباسی، صدر ملوٹ خان اکبر خان ، عبدالحمید اعوان، سید دلشاد شاہ سمیت دیگر کارکنان نے خطاب کیا۔ اجلاس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا بلدیاتی انتخابات بھر پور انداز میں حصہ لیں گے۔ تمام کارکنوں نے اس موقع پر اپنی بھر پور تجاویز دیں۔