وزیر اعظم آج قوم سے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر اعتماد میں لینگے
وزیر اعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
خیال رہےکہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈکے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ پیٹرول آج ہی سستا کریں گے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پیٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائےگا، پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔