نریندرہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو کم کرنے کو شش کی ۔مفتی منیب الرحمن

پاکستان میں کشمیر کمیٹی ڈرامہ ہوتی ہے اب کیا گنڈا پور مسلہ کشمیر اجاگر کرے گا ؟
پاکستان کے حکمرانوں سے کوئی توقع نہیں وہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں

مظفرآباد( لیڈنگ نیوز) رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور معروف عالم دین، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے مشیر اوقاف و مذہبی امور حکومت آزاد کشمیر حافظ حامد رضا کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندرہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کے سٹیٹس کو تبدیل کر کے مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو کم کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت میں مقیم مسلمانوں کی حالت زار پر میں نے تفصیلی آرٹیکل لکھ کر صورتحال کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔صرف قراردادوں کے پاس کرنے سے معاملہ حل نہیں ہو گا عمل کی ضرورت ہے ،

رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور معروف عالم دین، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے مشیر اوقاف و مذہبی امور حکومت آزاد کشمیر حافظ حامد رضا کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں مشترکہ پریس کانفرنس

مفتی منیب الرحمن نے مزید کہا کہ پاکستان میں کشمیر کمیٹی تو ڈرامہ ہوتی ہے اب گنڈا پور مسئلہ کشمیر اجاگر کرے گا؟؟؟ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں پر بھی مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ پوری دیانت داری کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے پاکستان کے حکمرانوں سے کوئی توقع نہیں وہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں انکا کہنا تھا کہ کشمیر کی قیمت پر ہمیں کوئی امن کی آشا قبول نہیں
مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے ۔کشمیری کبھی بھارتی بالا دستی کو قبول نہیں کریں گے ۔وفاقی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ
اسلام آباد کی حکومت کی کوئی مجبوری ہو سکتی ہے کشمیریوں کی کوئی مجبوری نہیں وہ اپنا راستہ خود نکالیں ۔ صدر پاکستا پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان صدر میں کسی سیاسی جماعت کا سٹینو نہیں ہونا چاہئے۔