کے پی ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنے کے خلاف کھلاڑیوں کا مرکزی ایوان صحافت کے باہر احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرین نے خلاف میرٹ کشمیری کیٹگری میں غیر کشمیری کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے کے پی ایل انتظامیہ کے خلاف اور مقامی ٹینلٹ کے حق میں نعرے بلند کیے۔

کے پی ایل نے ہر ٹیم میں 5 کشمیری پلئیرز کو شامل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔مظاہرین

مظفرآباد( لیڈنگ نیوز) کشمیر کیٹیگری میں خلاف میرٹ غیر ریاستی پلئیرز کو شامل کرنے ,مقامی کھلاڑیوں کو نظر اندازکرنے پر کشمیر پریمئیر لیگ انتظامیہ کے خلاف مظفرآباد میں کھلاڑیوں کا احتجاجی مظاہرہ ,کشمیر پریمئیر لیگ کے انعقاد کے موقع پر بائیکاٹ اور شاہراہیں بند کر کے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

احتجاجی مظاہرین نے خلاف میرٹ کشمیری کیٹگری میں غیر کشمیری کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی

مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا کہ کشمیر پریمیئر لیگ انتظامیہ نے خلاف میرٹ غیر کشمیری کھلاڑیوں کو کشمیر کیٹیگری میں لیگ کا حصہ بنایا جو صرف کشمیری پلئیر کا حق ہے ۔

اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے کے پی ایل انتظامیہ ہائے ہائے, امپورٹڈ پلئیر نہ منظور, امپورٹد لیگ نہ منظور اور مقامی کھلاڑیوں کو حق دو کے نعرے بلند کیے گیے۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ اگر کشمیری پلئیرز کو ان کا حق نہیں دیا جاتا اور لیگ انتظامیہ اپنی روش تبدیل نہیں کرتی تو وہ کے پی ایل کا نہ صرف بائیکاٹ کریں گے بلکہ شاہراہیں بند کر کے شدید احتجاج کریں گے۔