سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عید کے بعد مرادعلی شاہ کی گرفتاری کا امکان ہے، اگروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوگرفتار کیا جاتا ہے توسندھ میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جانے سے پہلے پہلے بہت سے واقعات ہوجائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان عمران خان اگلے مہینے اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور خطے میں نئے محاذ اور بڑی جنگیں سامنے آرہی ہیں۔ سفارتی محاذ پر بھی جنگ جاری ہے ۔ بھارتی وزیرخارجہ چین پہنچیں ہیں۔ ایک کشمیر اور دوسرا چین کا بھارت کا مسئلہ ہے۔زلمے خلیل زاد بھی بھارتی وزیرخارجہ سے ملے ہیں۔
مودی اب آئینی ترامیم کو واپس نہیں لے سکتے، جبکہ پاکستان اب یہاں رک نہیں سکتا۔ کشمیر پاکستان کاحصہ ہے،پاکستان کی یہی خارجہ پالیسی رہی ہے۔موجودہ حالات میں پاکستان باکل خاموش نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں اگروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوگرفتار کیا جاتا ہے توگرفتاری سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، عید کے بعد مراد علی شاہ کی گرفتاری کے امکانات بتائے جا رہے ہیں۔
اس سے پہلے احسن اقبال یا مزید قیادت کو گرفتار کیا جاتا ہے تواس سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ایک بڑی اہمیت ہے ، کراچی اسٹریٹجک شہر بھی ہے۔لیکن سال سالہا سے کراچی میں اربوں روپیہ کھایا گیا، پانی کے اندر تاریں گر جاتی ہیں، ٹیلیفوں ، بجلی کچھ بھی نہیں ہے، بارش بند ہوتی ہے تو گرمی اور حبس ہوجاتا ہے۔قربانی والے دنوں میں آلائیشوں سے وبائی امراض بھی پھیل جائیں گے،بلدیہ کے لوگ پانی نکالیں گے یا قربانی کی آلائشوں کو صاف کریں گے۔
زمینوں پر قبضے، چائنہ کٹنگ کے علاوہ کوئی ایک کام توکردیں ،بجلی کا نظام ہی ٹھیک کردیں جب گرفتاریاں ہوں گی تو پھر ردعمل آئے گا۔اگر احتساب کا عمل روکتے ہیں تو پھر باقی کیا کیاہے؟راناثناء اللہ اور جاتی امراء دیگر جائیدادیں ضبط ہوں گی۔اندرونی سیاسی عدم استحکام ، آئی ایم ایف سر پرکھڑا ہے، ایف اے ٹی ایف بھی آرہا ہے، اب تک کیا کیا ہے؟لوگ آرام سکون سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قوم کا بڑا امتحان ہے۔عید کے بعد انہی دنوں میں سارے محاذ گرم ہوں گے، عید سادگی سے منائی جائے گی ، 14اگست یوم کشمیر منایا جائے گا۔