’مجھے اچھا نہیں لگتا کوئی میرے لیے چھتری پکڑے‘
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بارش سے بچنے کے لیے چھتری خود تھامنے کی وجہ بتا دی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں شرکت کے لیے مریم نواز اسلام آباد پہنچیں، اس دوران انہوں نے بارش سے بچنے کے لیے خود اپنے ہاتھ میں چھتری تھامی ہوئی تھی۔
مجھے اچھا نہیں لگتا کہ کوئی اور میرے لیے چھتری پکڑے۔ https://t.co/eoDTY58z7J
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2022
عموماً معروف شخصیات کو دھوپ یا بارش سے بچانے کے لیے اُن کے گارڈز یا پھر اسٹاف میں سے کوئی فرد چھتری تھام کر کھڑا ہوتا ہے، یہ ایک عام روایت ہے
اس روایت کو توڑنے پر مریم نواز سے ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ ’میم چھتری خود کیوں پکڑی تھی آپ نے؟‘
اس سوال کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں مریم نواز کا بتانا تھا کہ ’مجھے اچھا نہیں لگتا کہ کوئی اور میرے لیے چھتری پکڑے‘۔