پندرویں آئینی ترمیم ریاست کے خلاف سازش ہے جے کے این ایس ایف اور نیپ کا احتجاجی مظاہرہ

اسیران راولاکوٹ کی غیر مشروط رہائی،بجلی بلوں پر ٹیکسز میں اضافہ،ٹوارزم اتھارٹی کے متنازعہ قیام،مجوزہ پندرہویں آئینی ترمیم کے خلاف مظفرآباد میں نیشنلسٹ تنظیم JK NAP, اور JKNSF کا مظاہرہ

مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس ،وزرائے حکومت اور فورسز کے خلاف شدید نعرے بازی

مظفرآباد( لیڈنگ نیوز) اسیران راولاکوٹ کی غیر مشروط رہائی،بجلی بلوں پر ٹیکسز میں اضافہ،ٹوارزم اتھارٹی کے متنازعہ قیام،مجوزہ پندرہویں آئینی ترمیم کے خلاف مظفرآباد میں جموں و کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور جموں و کشمیر عوامی پارٹی کی کال پر احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین مارچ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس اولڈ سیکٹریٹ تک گئے اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس ،وزرائے حکومت اور فورسز کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا گیا کہ اسیران راولاکوٹ کو غیر مشروط طور پررہا کیا جائے جبکہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کا اضافہ واپس لیا جائے۔ مظاہرین نے ٹورازم اتھارٹی کے قیام کو ریاست کے وسائل پر ڈاکہ قرار دیا اور مجوزہ پندرہویں آئینی ترمیم کو بھی ریاست کے خلاف سازش قرار دیا۔

مظاہرین کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف شدید نعرہ بازی