پندرہویں ترمیم کے حوالے سے کوئی مسودہ تیار نہیں ہوا۔
ترمیم کے حوالے سے وفاقی حکومت کی تجاویز تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی کے سامنے رکھیں گے جو اپنی رائے دے گی
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و چیئرمین معائینہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان نے کہا ہے کہ پندرہویں ترمیم کے حوالے سے کوئی مسودہ تیار نہیں ہوا۔
ترمیم کے حوالے سے وفاقی حکومت کی تجاویز تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی کے سامنے رکھیں گے جو اپنی رائے دے گی۔
آزاد کشمیر کے مالی و انتظامی اختیارات میں کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔
مسودے کی تیاری کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر مشتمل افواہوں کو مسترد کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن پراپیگنڈہ کرنے کے بجائے وفاقی میں موجود اپنی سیاسی قیادت سے رجوع کریں جو آزاد کشمیر کے مالی و انتظامی اختیارات پر ڈاکہ ڈالنے کے درپے ہیں۔
وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اس حوالے سے واضح موقف اختیار کر رکھا ہے کہ آزاد کشمیر کو مزید بااختیار کریں گے تاکہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کر کہ ترقی و خوشحالی کا سفر تیز تر کیا جا سکے۔