پونچھ کے خراب حالات کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے والوں پر ریاستی تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں سردار ارشاد
ریاست نے ظلم بند نہ کیا تو نتائج کی ذمہ داری وزیر اعظم آزاد کشمیر پر ہو گی
تشدد اور گرفتاریوں کے ذریعے لوگوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا
دبئی (لیڈنگ نیوز)جموں کشمیر پیپلز پارٹی اوورسیز کے وائس چئرمین اور سنئیر رہنما سردار ارشاد نے اپنے بیان میں کہا ہے گزشتہ 15 دن سے پونچھ ڈویژن میں جو حالات پیدا کئے گئے اس کی پرزومزمت کی جاتی اس طرح کا ظلم زیادتی ناقابل قبول ہے پونچھ کے لوگوں نے اپنے حقوق کی بات کی بجلی بلوں میں ٹیکسز کا اضافہ واپس لیا جایے کیا یہ نا انصافی نہیں کہ آپ 4ہزار میگا واٹ بجلی آزاد کشمیر سے پیدا کریں اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو 4 سو میگا واٹ فری بجلی نہ ملے جو ان کا جائز حق ہے یہ کشمیر کے لوگوں کا بنیادی حق ہے لوگ اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں تو ریاست ایکشن لیتی ہے ہمارے بچوں پر ظلم بند کیا جائے اور گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا جو تشدد اور ظلم آزاد کشمیر کی گورنمنٹ کر رہی ہے جیسے ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم انڈیا کر رہا ہے کیا آزاد کشمیر کے حکمران وہی کام کرنے جا رہے ہیں ایسے حالات پیدا کیا جارہے ہیں جس سے ریاست کا نقصان ہو گا وزیر اعظم اور ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں خصوصی طور پر حلقہ تھوراڑ کے لوگوں کے پر جو ظلم ہو رہا ہے اس حلقہ کی اسمبلی ممبر جو ووٹ خرید کر ممبر اسمبلی بنی تھیں ہماری ماں بہن اور بیٹی کی طرح ہے لیکن آج جس اذیت سے حلقہ کی عوام گزر رہے ہیں ایک بار حلقہ کی ایم ایل صاحبہ نے پوچھا تک نہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروا لیتی لوگوں کے لئے آواز اٹھا لیتی یہ ہمارے حلقہ کی بدقسمتی ہے کہ ایسی نمائندہ کو اسمبلی کو پہنچا دیا گیا جس کو کوئ پروا ہی نہیں ان کا کہنا کہ میں اپوزیشن کے تمام پارٹیز کو کہنا چاہتا ہوں کہ سب یک زبان ہو کر آواز اٹھائیں ریاست نے ظلم بند نہ کیا تو نتائج کی ذمہ داری وزیر اعظم پر ہو گی پیسوں کے بل پر ووٹ خرید کر اسمبلی میں پہنچے سے عوامی نمائندہ نہیں بن جاتا ان کا مزید کہنا تھا کہ پندرویں ترمیم ریاست کے اختیارات کو محدود کیا جا رہا ہے پاکستان کو حکمرانوں کو دیکھنا چائیے ایسا اقدام نہ کیا جائے جس سے ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچے انھوں نے حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ راولاکوٹ میں گرفتار تمام سیاسی کارکنوں کو غیر مشروط فوری رہا کیا جائے ،بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے پندرویں ترمیم کو پاس نہ کیا جائے ان نے جج لیاقت شاہین کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے ذاتی کاوش سے کمیشن بنایا جو اس معاملہ کو دیکھے گا