راول پنڈی میں دو ٹریفک حادثات میں معمر خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی: راولپنڈی میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ستر سالہ خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق موٹر وے پر ٹھیلیاں انڑچینج کے قریب وین جس میں ایک ہی خاندان کے چار مرد، چھ خواتین اور پانچ بچیاں سوار تھیں۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سینئر صحافی محمد زاہد تبسم کے فیملی ممبران کی گاڑی ٹیکسلا سے داتا دربار لاہور جاتے ہوئے موٹر وے چکری انٹر چینج پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سکینہ بی بی اور جماعت اسلامی برطانیہ کے رہنماء سردار آفتاب کا بھانجا جواں سالہ بلال رحمان جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 سے زائد خواتین ،بچے ،مرد شدید زخمی حالت میں پمزاسپتال زیر علاج ہیںاطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 راولپنڈی کا عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے وین سے زخمیوں کو باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمز ہسپتال منتقل کیا ۔ لاشوں کو ٹیکسلا جمیلہ آباد منتقل کردیا گیا‘پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے کسی قسم کی کارروائی نہ کرانے کا عندیہ دیا ہے۔دوسرا حادثہ آئی جے پی روڈ پر ہوا جہاں زیر تعمیر سڑک پر ٹرک ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث الٹ کر قریب سے گزرتے رکشا پر جاگرا۔ حادثے کے نتیجے میں 55 سالہ رکشا ڈرائیور صاحب خان رکشا سمیت ٹرک کے نیچے دب گیا۔ریسکیو 1122 نے جاں بحق ڈرائیور کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔