کراچی ( اسٹاف رپورٹ) پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں سمندر سے متصل تفریحی مقام “دو دریا” کا ایک حصہ سمندر میں جا گرا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی وڈیو میں کئی کو ریسکیو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Restaurant portion collapses at Karachi’s Do Darya#Karachi #Do #darya #Resturent pic.twitter.com/0UrI2x6FeJ
— TheLeadingNews (@LeadingNewsPK) August 1, 2022
“ دو دریا “ کراچی کے تفریحی مقام ہے جہاں ہزاروں افراد روزآنہ سیر اور کھانا کھانے آتے ہیں مگر لکڑی اور شیشے پر بنے تفریحی مقام کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔
لوگوں نے شکوہ کیا ہے کہ ہزراوں روپے لیکر کھانا فراہم کرنے والے ریسٹورئنٹس نے حالیہ بارشوں کے بعد کوئی مینٹنس ( مرمت ) نہیں کرائی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔
انھوں نے کلفٹن کنٹونمنٹ کے ادارے سے بھی “دو دریا” انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔