پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ برسراقتدار مجرموں اور ان کے سرپرستوں کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے۔عمران خان نے سوالیہ انداز میں مزید کہا ہے کہ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا ہم بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔