پشاور: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے رہنماؤں کو بھتے کی کالز آرہی ہیں، تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کو بھتے کی کالز آرہی ہیں تاہم مجھے کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی۔
اسد قیصر نے کہا کہ تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہمیں نہیں پتا کیا بات چیت ہورہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آج ایف اے آئی کے اختیارات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، انکوائری کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ایف آئی اے کا نہیں، ہمارے اکاؤنٹ میں 7 لاکھ اور 21 لاکھ روپے آئے ہیں جو قانونی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 13 اگست کو آزادی کا جشن منائیں گے اور ملک بھر میں جلسے کریں گے۔