لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے صد رمحمد شہباز شریف کو چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں 23اگست کو طلب کر لیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو چوہدری شوگر ملزکا ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ایل ڈبلیو ایم سی کیس میں بھیطلبی کی گئی ہے ۔
نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی بھتیجی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس شریف کو پہلے ہی گرفتار کر رکھاہے ۔علاوہ ازیں نیب نے سپورٹس فیسٹول میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں 22اگست کو طلب کر لیا ہے ۔ رانا مشہود کو سوالنامے کے جوابات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔